نشے کی لت:مائیکل کے ولیمز اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے


ایچ بی او کے مشہور ڈرامہ سیریز ’دی وائر‘ سے مشہورہونے والے اداکار مائیکل کے ولیمز 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل ولیمز پیر کی سہ پہر اپنے نیو یارک سٹی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، جہاں ان کے پاس سے منشیات کا سامان دریافت ہوا۔

ابتدائی تحقیقات میں ان کی موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال بتائی جا رہی ہے  لیکن اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

ہالی وڈ اداکار کو اپنے کیرئیر میں تین ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے متعدد انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ نشے کی لت میں بری طرح گرفتار ہیں، وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر چکے ہیں لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مائیکل ولیمزنے دی وائر میں میں ’عمر لٹل‘ کا کردار نبھایا ۔ وہ ممنوعہ دور کی ٹی وی سیریز بورڈ واک ایمپائر میں ایک طاقتور گینگسٹر البرٹ “چاکی” وائٹ کے کردارمیں بھی نظر آئے۔

ساتھی اداکاروں نے مائیکل کے ولیمز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ وینڈل پائرس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مائیکل میرے بھائیوں کی طرح تھے، میں ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دل گرفتہ ہوں۔

دی وائر ٹیلی ویژن کے مقبول ترین شوز میں سے ایک تھا جس کے 2002 سے 2008 تک پانچ سیزن نشر ہوئے۔


متعلقہ خبریں