نیوزی لینڈ: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی



نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے سپر مارکیٹ میں گھستے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ، ملزم کو 17 سال کی سزا سنائے جانے کا امکان

یاد رہے 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز النور مسجد اور لِین ووڈ میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے، دہشت گرد کے حملے میں 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی، جسے بعد میں نیوزی لینڈ حکام کی درخواست پر دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں