زہرا کے ملنے پر موسیٰ کا ڈھول کی تھاپ پر رقص


ورسٹائل اداکار عمران اشرف کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہم انٹرٹینمنٹ کے سپر ہٹ ڈرامہ رقص بسمل میں موسیٰ کا کردار نبھانے والے اداکار عمران اشرف نے شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ زہرا کے ملنے پر موسی نے ایک ڈانس کیا تھا جو آپ نے ٹی وی پر دیکھ لیا، جو خوشی عمران اشرف کو ہوئی تھی وہ بھی دیکھ لیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف کے ساتھ ڈرامے میں ان کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ثاقب مومن بھی خوب ڈانس کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں