کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ


کابل ایئرپورٹ کے مشرقی دروازے پر فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

فائرنگ کی خبر عرب میڈیا نے دی ہے تاہم فی الحال جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کابل ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد افغانستان چھوڑنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ امریکا31 اگست کو افغانستان سے نکل جائے گا۔

امریکی حکام کوشش کر رہے ہیں زیادہ سے زیادہ افراد کو افغانستان سے نکال لیا جائے۔ کابل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز بھی دھماکے ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں100 افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں نوے افغان شہری اور 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق  دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں