پاکستان نے ایک کروڑ 27 لاکھ موبائل فون تیار کیے، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے  رواں سال پاکستان میں ایک کروڑ 27 لاکھ موبائل فون تیارکیے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا کہ رواں سال پاکستان نے 82 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان 2018 میں موبائل فون درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون سے پرس چھیننے کامقدمہ درج، ٹیکنالوجی سے ملزم کی ٹریسنگ جاری

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رواں سال کہا تھا کہ جنوری 2021 تک نو کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد تھری جی یا فور جی انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں اور ملک میں 17 کروڑ 80 لاکھ کے قریب موبائل فون صارف ہیں۔

رپوٹ کی مطابق یہ امید بھی  ظاہر کی گئی تھی کہ درآمد شدہ فونز کے مقابلے یہاں تیار کردہ فونز کی قیمتیں کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

میڈیا رپوٹ کت مطابق  پاکستان میں سام سنگ اور ایپل کے موبائل فونز کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کی بدولت صارفین کا رجحان سستی چینی سمارٹ فون کمپنیوں جیسے ویوو، اوپو اور شاؤمی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

موبائل جینڈر گیپ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 37 فیصد مرد اور 20 فیصد خواتین سمارٹ فون صارفین ہیں جبکہ کئی لوگوں کے پاس موبائل فون اس لیے نہیں کیونکہ وہ لکھ پڑھ نہیں سکتے، یا قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ خرید نہیں سکتے۔


متعلقہ خبریں