سجاد علی 55 برس کے ہو گئے


پاکستان کے نامور اور کلاسیکل گلوکار سجاد علی آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

سجاد علی 24 اگست 1966 کو پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی، اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سجاد علی نے اپنے چچا تصدق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

گلوکار نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لئے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا اور 14 برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا، انیس سو ترانوے میں سجاد علی کے گانے “بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔ جن میں چیف صاب ، ابھی موڈ نہیں ،سوہنی لگ دی شامل ہیں۔ انہوں نے فلموں کے لیے ہدایتکاری کے ساتھ لو لیٹر ،منڈا تیرا دیوانہ ، ایک اور لو سٹوری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

سجاد علی کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کا آخری البمدو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا تھا۔

23 مارچ 2019  کو حکومت پاکستان نے گلوکاری میں اپنے آپ کو منوانے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔


متعلقہ خبریں