کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمر اکمل


پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں عمر اکمل نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کرکٹ میں اچھا کروں گا۔ ماضی میں جو ہوا، اسے بھلا کر آگے کا سوچ رہا ہوں۔

عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جولائی میں عمر اکمل نے ایک ویڈیو پیغام میں پی سی انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا تھا اور معافی مانگ لی تھی۔

عمر اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ سال ان سے غلطی ہوئی جس سے ان کے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی انٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، میں اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل نے جرمانے کی رقم پی سی بی کو ادا کر دی

اپنے ویڈیو میں پیغام میں انہوں نے کہا کہ  میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ سال مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا، کچھ لوگوں نے مجھ سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔

 

انہوں نے کہا تھا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ کرکٹ سے دوری میرے لیے بہت بڑا نقصان تھا۔

عمر اکمل نے تمام کھلاڑیوں سے درخواست کی تھی کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کیریئر پاک رہے۔


متعلقہ خبریں