ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے پارکس میں ویڈیو بنانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے پارکس میں ویڈیو بنانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے  ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی صوبے بھر کے تمام پارکس میں ویڈیوز بنانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت  نے  فیصلہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پارکس میں  کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے۔ پارکس میں صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی۔

رپوٹ کے مطابق سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانے کے لیے پہلے اجازت نامے کی درخواست اور اسکپرٹ پارک انتظامیہ کو جمع کروانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  پارکس میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پرپابندی لگانے کے فیصلے کی حتمی منظوری  وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ خاتون نے پولیس ٹیم کو بیان قلمبند کروا دیا

خیال رہے کہ 14 اگست کے روز سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنا رہی تھیں۔

یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا اور ان کا موبائل فون نقدی اور سونے کے ٹاپس بھی چھین لیے گئے۔

 


متعلقہ خبریں