پاکستان ائیر فورس کی خاتون ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق


پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائر کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  کے مطابق  آٹھ ماہ کی حاملہ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند  اتوار کے روز کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) ملیر میں انتقال کر گئیں۔

پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند آٹھ ماہ کی حاملہ تھی، کورونا کے باعث ملیر کینٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھیں۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کے  والد بھی کورونا میں مبتلا ہیں اور سی ایم ایچ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وبا سے 77 ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے ہیں ملک بھر میں اب تک 220 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ایم اے  کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں میں سے 74  کا تعلق پنجاب سے، 64 سندھ، 53 خیبر پختونخو، 3 بلوچستان، 3  آزاد کشمیر  جبکہ ایک ڈاکٹر کا تعلق  گلگت بلتستان سے ہے۔


متعلقہ خبریں