لاہور ٹریفک پولیس نے 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو 24 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کار ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی تھی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کار ڈرائیور تیز رفتاری، بار بار لین کی اور رانگ یوٹرن کی خلاف ورزی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹریفک پولیس میں خواتین وارڈنز کی انٹری
سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا ہے تاہم واجبات جمع کروانے پر کار ڈرائیور کے حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزارسے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لیے گئے ہیں۔