مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے پلوامہ میں ترال کے مقابل ناگہ بیرن میں نام نہاد آپریشن کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔ اس دوران بھارتی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید ہو گئے۔ جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں، فواد چوہدری

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سوپور قصبے کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی ایک بڑی کارروائی شروع کی۔ دریں اثنا فوجیوں نے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں بھی آپریشن جاری رکھا۔


متعلقہ خبریں