کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب خاتون نے سابق شوہر پراور بلدیہ ٹاوَن میں سابق شوہر نے خاتون پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا
ناگن چورنگی میں ہونے والی واردات میں لڑکے کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سابقہ بیوی نے متاثرہ نوجوان کو دو لڑکوں کےذریعے دھوکے سے بلایا۔
اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ نوجوان ملزمہ کو9ماہ قبل طلاق دے چکا تھا۔ ملزمہ طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر اصرار کررہی تھی۔ دوبارہ شادی سے انکار پر سابق اہلیہ نے تیزاب پھینکا۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی توڑنے کی کوشش آئین کی خلاف ورزی ہے، لاہورہائیکورٹ
پولیس کے مطابق ملزمہ نے واقعہ کے فوری بعد نیو کراچی تھانے پہنچ کر سابقہ شوہر پر ہی تیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا۔شبہ ہے کہ ملزمہ نے سابق شوہر پر تیزاب ڈال کر اس ہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی سازش کی
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کا اسپتال میں بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے نوجوان کو سول برنس وارڈمیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کاچہرہ ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہیں۔ والی خاتون بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا
دوسرے واقعے میں کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاوَن میں مبینہ طورپرخاتون پرسابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا۔
متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہن کو شوہر نےواٹس ایپ پر طلاق دی تھی، ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کرتا رہا۔
بھائی کا کہنا ہے کہ میاں بیوی ملکر ٹک ٹاک بناتے تھے۔شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا۔ صبح بہن گھر سےنکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔