ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا  کی ٹیم تیار ،اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایرون فینچ کو  ورلڈ کپ میں کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے وہ آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ایرون فینچ گھٹنے کی تکلیف کے باعث ان فٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ:کھلاڑی پر جوش، ٹیم متحد، اچھی کارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم

آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ ، مچل مارش ، گلین میکسول اور اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیز،میتھیو ویڈ، ویوڈ وارنر اور  ایڈم زیمپا 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں