سی اے اے: ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو لے کر پروازوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے آغاز سے اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دو ہزار 50 مسافر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہورایئرپورٹ سے اب تک 8 پروازوں کے ذریعے 1626 مسافروں کی متحدہ عرب امارات روانگی ہوئی ہے جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2561 مسافروں کو لے کر 14 پروازوں نے اڑان بھری ہے۔

10 لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کو موصول

ہم نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1742 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے جب کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 938 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک دو پروازوں کے ذریعے 277 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

یو اے ای جانے والوں کیلئے خوشخبری، اب ریپڈ ٹیسٹ ائیرپورٹ پر ہو گا

ہم نیوز کے مطابق 18 اگست سے معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں اڑانیں بھریں گی۔


متعلقہ خبریں