اداکار یاسر حسین کا کورونا ٹیسٹ مثبت

اداکار یاسر حسین کا کورونا ٹیسٹ مثبت

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان یاسر حسین کا بھی کورونا  ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکار یاسر حسین  نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ایک صارف نے ان کی پوسٹ کے نیچے  ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اقرا ان کے بیٹے کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر ہیں۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پراپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور اسے بہت کٹھن وقت قرار دیا۔

اس سے قبل پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی، اشنا شاہ سمیت بہت سے پاکستانی اداکاروں کو کورونا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے جزیرے میں بھی شکار ڈھونڈ لیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور میزبان و اداکار یاسر حسین کے ہاں 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ الحمد اللہ! اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)


 


متعلقہ خبریں