کیا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون موجود ہے؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر

کیا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون موجود ہے؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون موجود ہے؟

الیکشن میں کونسی مشین استعمال ہو گی؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا، شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک ‘ میں میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن میں اعتماد کا فقدان ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 2018 میں آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا۔ ان کا  استفسار تھا کہ آرٹی ایس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کا کیا بنا ؟

پیپلز پارٹی کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک احمد خان نے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کئی ممالک میں اس مشین کے استعمال پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین بارگنتی کے بعد فارم 45 جاری ہوتا ہے جب کہ مشین کے ذریعے ایک بٹن دبانے سے آپ نے اس کا خاتمہ کردیا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ مکمل

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما ملک احمد خان نے استفسار کیا کہ اگر مشین کے اندرڈیٹا نہیں ہے تو پرنٹ آوَٹ کیسے دے رہی ہے؟


متعلقہ خبریں