کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی


 کراچی: سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہازکو نکالنےکا آپریشن ایک کے بعد ایک مشکل سے دوچار ہے۔

سمندرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کےقریب پہنچایا گیا۔ کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی اور خود ریت میں پھنس گئی۔

کرین کو بیلنس کرنے کے لئے باندھے گئےجوڑاور رسیاں بھی ہوا کے دباوسےٹوٹ گئیں۔ رات گئے کرین کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری

لہروں کےدباو کی وجہ سے ٹگ بوٹس بھی جہاز کے قریب نہ پہنچ سکیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ سمندرمیں ہوا کا دباؤ 35  ناٹ رہا اورجہاز کے قریب 4 فٹ اونچی لہریں تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کرین کو اونچی لہریں بننےکی صورت میں نکالنےکی کوشش کی جائے گی۔ اگر آج کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تو مزید ایک ہفتہ انتظارکرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق سمندرمیں پھرطغیانی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ٹی نے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے سے معذوری ظاہر کردی

حکام کا کہنا ہے کہ آج جہاز کے کنڈوں پررسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو کھینچا جائےگا۔ جہاز کو گھسیٹ کر کےپی ٹی کے چینل پر  لے جایا جائے گا۔

واضح رہے سی ویوپرجہاز19 اور20 جولائی کی درمیانی شپ انجن خرابی کےباعث پھنس گیا تھا۔


متعلقہ خبریں