بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد گلوگارہ جان کی بازی ہار گئیں

بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد معروف گلوگارہ جان کی بازی ہار گئیں

ملائیشیا کی معروف خاتون گلوکارہ سِتی سارہ رئیس الدین اپنے چوتھے بچہ کو جنم دینے کے ایک روز بعد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کورونا کے باعث 37 سالہ ملائیشن گلوکارہ بچے کی پیدائش سے قبل آکسجن کی کمی کے باعث کومے میں چلی گئی تھیں۔ جس کے بعد اسپتال انتطامیہ نے  انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

سِتی سارہ رئیس الدین کے شوہر کا کہنا ہے کہ کومے میں جانے سے قبل ان کی اہلیہ گھر پر قرنطینہ میں تھیں جہاں سے انہوں نے ویڈیو کال کی تھی اور وہ بے حد رو رہی تھیں۔

خیال رہے کہ ملائیشن گلوکارہ کے خاندان کے تمام افراد کو 25 جولائی کو کورونا ہوا تھا۔ کورونا  ہونے کے بعد  سِتی سارہ  نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ اور ان کے  بچوں کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

گلوکارہ ستِی سارہ رئیس الدین کے انتقال کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا  کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی گلوگارہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کی روح کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ ملائیشا کو کورونا کی بد ترین لہر کا سامنا ہے۔ گزشتہ  ایک روز میں ملائیشیا میں 17 ہزار سے زائد  کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے تھا اور 212 افراد جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملائیشا میں کورونا سے کل اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ِ


متعلقہ خبریں