فردوس عاشق کی نوکری گئی، پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی بند


وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیاگیا۔

فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئی تھیں تاہم انہیں اسمبلی میں نہ جانے دیا گیا۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی بطور مہمان جارہی تھیں ۔پنجاب اسمبلی آنے کی خبر کسی وزیرکونہیں دی،ایوان میں اجازت دینا نہ دینا اسپیکر کااستحقاق ہے۔ ایوان میں داخلے سے اسپیکر نے نہیں روکا،ان کی سوچ بڑی ہے ،ہوسکتاہے سیکیورٹی کے تقاضے تھے لیکن مجھے ٹارگٹ نہیں کیاگیا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ گھرکی باتیں گھرمیں ہی طے کریں گے ،ہمیشہ پارٹی میں اتحاد کی بات کی ،مسلم لیگ ق اتحادی جماعت ہے۔ وزیراعظم جہاں بھی ڈیوٹی لگائیں گے وہ ادا کریں گی ۔سیاست میں اتارچڑھاوَ آتے ہیں ، ن لیگ کے بیانیے پر بات کرتی رہوں گی


متعلقہ خبریں