اداکارہ غانا علی نے اپنے شوہر کی ذرائع آمدنی بتا دی

اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کی ذرائع آمدنی بتا دی

لاہور: ٹی وی اداکارہ غانا علی نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ ایک عام نوکری کرتے ہیں۔

اداکارہ غانا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ ہیں۔ میرے شوہر نہ تو اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی کوئی ارب پتی۔ وہ محض ایک نوکری پیشہ فرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر سے متعلق افواہیں پھیلا کر ہمارے ذہنی سکون پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الحمد اللہ ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

غانا علی نے کہا کہ کسی کو وضاحت دینے سے کچھ نہیں ہونے والا لہذا آپ بھی اپنے کام سے کام رکھیں۔ ایک ایسی صورتحال میں تو ضرور یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی پالیسی اپنائیں جب آپ پوری کہانی نہیں جانتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

خیال رہے کہ غانا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غانا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

حال ہی میں غانا علی پر تنقید کرنے والوں میں سے ایک صارف نے لکھا تھا کہ ’دیکھو تو اس نے اے ٹی ایم سے شادی کی ہے۔‘


متعلقہ خبریں