کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

ویزے کے معاملے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شائد بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں