پانچ افغان سپاہی افغانستان حکومت کے حوالے، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سپاہیوں کو باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ پانچ سپاہیوں کو آج شام 5 بجکر 45 منٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔

افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندوسیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونےکی اجازت دے دی گئی تھی۔ تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔

افغان نیشنل آرمی کے لوکل کمانڈر کا چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ ہوا تھا۔ افغان نیشنل آرمی نے 46 سپاہیوں کے لئے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی جن میں پانچ افسران بھی شامل تھے۔

ان 46 افغان سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہیوں کو خوراک، اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ افغان نیشنل آرمی اور بارڈر فورس کی درخواست پر ان فوجیوں کو داخلہ کا محفوظ راستہ دیا گیا تھا۔

یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں