اسٹیٹ بینک: شرح سود7فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ

state bank

پاکستان کے مرکزی بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود دو ماہ کیلئے سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شرح سود برقراررکھنےکا مقصد نئی صنعتوں کوفروغ دینا ہے۔ اس وقت حقیقی شرح سود منفی میں ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ مسلسل پانچویں بارپالیسی ریٹ کومستحکم رکھاگیا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 2فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جون میں مہنگائی کی شرح8.9فیصدرہی اور کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کےدوران بھی معاشی اعشاریئے بہتر ہیں۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ8ارب ڈالر پرٹریڈ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔ افراط زر کی شرح 9.7سے کم ہوکر 8.7فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کی بجائےسرپلس ریکارڈ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ نہ بڑھانے سےانڈسٹریزکو فائدہ ہوگا۔ایکسپورٹ میں13.7فیصد کا اضافہ ہوا اور مزید بڑھنے کی امید ہے۔

رضاباقر نے بتایا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرہے۔  پالیسی ریٹ اس وقت مہنگائی کی شرح سے کم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ 2 سال پہلے اور آج کا ایکس چینج ریٹ تقریبا ًبرابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ادائیگیوں کے باعث ہوا۔ مئی اورجون میں جاری کھاتوں کاخسارہ بڑھا۔

انہوں نے بتایا کہ  ملکی ذخائرمیں 5.2 بلین کا اضافہ ہوا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں اب تک ایک ارب 80 کروڑ ڈالرآچکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال ہماری ترسیلات میں25فیصداضافہ ہوا۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای فنانسنگ کیلئےاسٹیٹ بینک نئی اسکیم کا اعلان کرے گا۔ ہاؤسنگ اسکیم کیلئےانتہائی کم شرح سود پرفنانسنگ کی سہولت دیں گے۔

ملک میں روزگارکے بڑے مواقع تعمیراتی شعبےسے حاصل ہوتے ہیں۔ مختلف شعبہ جات تعمیراتی سیکٹر کےساتھ وابستہ ہیں۔

ہاؤسنگ کے شعبےکیلئے6ارب روپےتک عوام میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ یہ رقوم آسان قرضوں کےذریعے عوام تک پہنچائی گئی ہیں۔

گھروں کے قرضوں کیلئے2ہزار807درخواستیں منظورکی جاچکی ہیں۔ چھوٹے تاجروں کیلئے بھی اسٹیٹ بینک نئی اسکیم متعارف کروائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمال میڈیم انٹرپرائزز کوبینکوں سےآسان شرائط پرقرضےدئیےجائیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم بیرون ملک پاکستانی اپنےاکاؤنٹ ملک میں کھول رہےہیں۔ ڈیجیٹل اورآن لائن بینکنگ میں 100 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں