وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے شہر میں بارش کے بعد کی صورتحال، صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق دلہ ذاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر وزیراعلیٰ محمود خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے ایریا انچارچ کو معطل کر دیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوری طور پر شہر بھر کی صفائی ونکاسی آب کے انتظامات کرنے کے احکامات دیئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات کو تمام ٹی ایم ایز سے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ادارےشام تک شہربھرکی صفائی اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اییل کی کہ عوام کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاوَن کریں۔


متعلقہ خبریں