وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں، مریم نواز

کیا عوام اب بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتی ہے ؟ مریم نواز

باغ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔

نواز شریف کی قربانی رنگ لے آئی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔

جھوٹے وعدے کرنے والا عمران خان آج عوام کو سبز باغ دکھانے آرہا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کے لیے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی۔


متعلقہ خبریں