قربانی کیلئے15’ہیرے‘ برائے فروخت


جہانیاں میں ہیرا گروپ کے خوب چرچے ہیں، یہ کوئی سیاسی گروپ نہیں بلکہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ قربانی کے لیے پالے ہوئے 15 چھتروں کا گروہ ہے۔

ایک جیسا رنگ، ایک جیسی چال اور خوبصورتی میں بے مثال۔ اس گروپ میں شامل ہر ایک چھترا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ان کے مالک کا کہنا ہے کہ خوبصورتی میں یہ تمام 15 چھترے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جسامت میں سب سے بڑے جانور کا نام ہیرا ہے اسی مناسبت سے گروپ کا نام ہیرا گروپ ہے۔ انہیں اچھی خوراک دی جاتی ہے۔

ہیرا گروپ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔  کوئی ان کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتا ہے تو کوئی سیلفیاں لے محبت کا اظہار کرتا ہے۔

ایک خریدار محمد اصغر نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہیرا گروپ کی دھوم سن کر آیا ہوں ایک جانور خریدنا چاہتا ہوں لیکن مالک پورا گروپ بیچ رہا ہے۔ جو میری پہنچ سے باہر ہے۔

مالک کا کہنا ہے کہ وہ ایک چھترا فروخت نہیں کرے گا بلکہ پورا گروپ ایک ساتھ دے گا۔


متعلقہ خبریں