پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 248 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سعود شکیل نے اپنی کریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی جب کہ قومی ٹیم کو کوئی بھی دوسرا بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

انگلینڈ کی جانب سے لوئس گریگری تین جب کہ ثاقب محمود، کریگ اورٹن اور میٹ پارکسن دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ مالان بغیر کوئی رن بنائے اننگز کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی گیند پر آوٹ ہو گئے۔

حسن علی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور لارڈز کے میدان میں 51 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے سالٹ 60، ونس 56 اور لوئس گریگری 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل بابر نے ٹاس جیت کر بتایا کہ موجود کنڈیشنز کو مندنظر رکھتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بولر کو ابتدائی اوورز میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں