پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، عالمی برادری اداروں کو متحرک کرے: وزیراعظم

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اورمالی معاونت کی جاتی ہے۔

لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہر ٹاوَن دھماکے پر اپنی ٹیم کو تحقیقات کے بارے میں قوم کو آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سول اور عسکری خفیہ اداروں کے تعاون سے سی ٹی ڈی واقعے کی تہہ تک پہنچی۔

جوہر ٹاؤن دھماکہ: تفتیشی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے بھارت نے سائیبر اٹیک کیے، معید یوسف

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سی ٹی ڈی ونگ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کے باہمی تعاون سے دہشتگردوں کی شناخت اور بیرون ملک ان کی جڑوں تک پہنچنا ممکن ہوا۔

انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ جوہر ٹاون دھماکے کے تانے بانے بھارت کے پاکستان مخالف دہشت گرد نیٹ ورک سے ملے ہیں۔

جوہرٹاؤن دھماکے کے تمام ملزمان گرفتار،دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی ملوث

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ  بھارت کے اس رویے کے خلاف اداروں کو متحرک کرے۔


متعلقہ خبریں