پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد1کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کر گئی


پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد1 کروڑ67 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق جون کے مہینے میں8لاکھ 30 ہزا سے زائد ویکسین لگائی گئی ہیں۔ تمام اکائیوں کو بھی این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحی کیلئے مفصل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شھر سے باھر لگائی جائیں گی اور کرونا ایس او پیز پر عملُ کیا جائے گا۔ این سی او سی کے مطابق تمام سٹاف اور تاجر وں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

گلگت بلتستان میں کورونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلیے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد کا دورہ کیا۔

وہاں موجود عمائدین کو یقین دلایا کہ این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلیئے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں