عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی


نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر نے 15 سال بعد اپنی دوسری اہلیہ فلمساز کرن راؤ کو طلاق دی۔ دونوں نے شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔

دونوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے 15 سالوں میں ہم نے کئی مختلف تجربات کیے اور خوشگوار لمحات ساتھ گزارے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ صرف بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پرواز چڑھا۔ علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ بیٹے آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم کافی عرصے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن یہ فیصلہ اب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نگار اسمانبیل انتقال کر گئیں

واضح رہے کہ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ کے ساتھ دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم لگان کی شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی جس میں کرن راؤ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں