’امریکن ڈیڈی‘ بل کاسبی دو سال بعد رہا

امریکن ڈیڈی‘ بل کاسبی کو 10 سال قید کی سزا | urduhumnews.wpengine.com

دو سال بعد امریکی مزاخیہ اداکار بل کاسبی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان پر 2004 میں ٹمپل یونیورسٹی کی ایک باسکٹ بال کھلاڑی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

بل کاسبی کو خاتون سے زیادتی کے جرم میں دس سال قید اور 25 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سنائے جانے کے بعد 81 سالہ مزاحیہ اداکار کو کمرہ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر پنسلوینیا کی جیل بھیجا گیا تھا۔

بل کاسبی کے وکیل نے عدالت سے ایک ملین ڈالر کے عوض ضمانت کی استدعا کی جسے رد کردیا گیا تھا۔

امریکن ڈیڈی‘ بل کاسبی کو 10 سال قید کی سزا

بل کاسبی پر 50 سے زائد خواتین نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔ بل کاسبی کے ترجمان نے مقدمے کو امریکی تاریخ میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا۔

بل کاسبی کو امریکن ڈیڈی کے نام سے بھی جانا جاتا یے۔ ان کا شمارامریکہ کے نام ور مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ماضی میں اداکار’دی بل کاسبی شو‘ کے نام سے ایک پروگرام  کرتے رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں