لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
بہاولپور میں ’پنجاب اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام‘ کا انعقاد
ہم نیوز کے مطابق اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر کیا ہے۔
ANNOUNCEMENT
Summer vacation for Schools of Punjab to start July 1st, 2021 till August 1st, 2021. In these times of vacation, my request to all the children and their families is to follow SOPs issued by the government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 29, 2021
وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے یکم اگست 2021 تک صوبے کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ والدین اور بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔