نیول اکیڈمی میں کمیشننگ تقریب: پریڈ میں خاتون آفیسر کا باوردی والد کو سیلوٹ

نیول اکیڈمی میں کمیشننگ تقریب: پریڈ میں خاتون آفیسر کا باوردی والد کو سیلوٹ

کراچی: شہر قائد کی پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کورس کمیشننگ پریڈ میں نیوی کی ایک خاتون آفیسر بھی شامل تھیں جنہوں نے نیوی ہی میں تعینات اپنے باوردی والد کو سیلوٹ پیش کیا اور تاریخ رقم کی۔

ملیے: ماں بیٹی بھی اور ہم جماعت بھی۔۔۔

پریڈ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین خاتون آفیسر اوران کے والد کو سراہ رہے ہیں۔

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اظہر خان نے لکھا کہ باپ کی طرح کی بیٹی۔ گذشتہ روز پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ تقریب میں اپنے والد کا سرفخرسے بلند کرتی ہوئی بیٹی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو اس خوبصورت لمحے کے بارے میں صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی اظہارکیا۔

بہو بننے والی برسوں سے لاپتہ بیٹی نکلی

ٹوئٹر ہینڈل خالد نے لکھا کہ دنیا میں اس سے بہتر احساس نہیں کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو کامیاب ہوتا دیکھے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف ندیم نے لکھا کہ اس کا خاص طریقے سے قدم بڑھانا اور باپ کے لیے بازو کھولنا۔ کیا ہی خوبصورت منظر ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ بیٹیاں جب حد سے زیادہ خوش ہوں تو ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اور خاص طریقے سے قدم اٹھاتی ہیں۔

پرنس ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش 

باپ بیٹی کے درمیان اس لمحے کو بیان کرتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل فرمان خان نے لکھا کہ یہ محبت کا وہ انداز ہے جو صرف باپ بیٹی ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پیاری بیٹی کی عمر دراز کرے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں