نواز شریف اپنے کئے کی سزا پا رائے ہیں، شہباز گل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے کئے کی سزا پا رائے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفرور نواز شریف کو عدالت نے بار بار بلایا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفرور نواز شرف کی اپیل کی درخواست مسترد کر دی ہیں اور وہ اپنے کئے کی سزا پا رائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاللہ ہر کرپٹ سیاستدان کا احتساب ہو گا۔ بھلے وہ کسی جماعت سے ہی ہو۔ پاکستان بدل چکا ہے۔

کاش! نواز شریف ایک ایسا اسپتال بنالیتے جس پر خود انہیں یقین ہوتا، اسد عمر

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ  فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے ریفرنسز سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رہیں گی۔ وہ مفرور ہیں ان کی اپیل نہیں سن سکتے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

زندگی کی ضمانت دیں نواز شریف آج ہی واپس آ جائیں گے، مریم نواز

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نےغیر قانونی ذرائع کی مدد سےحاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فیئر اور پارک لین کے  نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور ان کے داماد کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو جیل، قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے ستمبر 2018 میں ان سزاؤں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں