زرداری اور فریال تالپور کے خلاف بیان دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے، ناصر شاہ


کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔

فواد چودھری پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس ایک صوبہ ہے، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بیان پر صوبائی اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فواد چودھری جب زرداری صاحب کے خلاف بیان دیتا ہے تو میں حیران ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری زرداری ہاؤس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے۔ انہوں ںے کہا کہ آصف زرداری نے فواد چودھری کو پارٹی میں عزت دی اورسیاست میں روشناس کرایا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چودھری اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کےخواب دیکھ رہا ہے لیکن  اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چودھری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کریں گے۔

فواد چوہدری کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرانے کا مطالبہ

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے اور پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے۔

سندھ کے وزیر بلدیات نے کہا کہ فواد چودھری حلفیہ بتائیں کہ پورے ملک میں کونسا وزیراعلیٰ سب سےبہترہے؟ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو اگر فنڈز کی مانیٹرنگ کرنی ہے تو جا کر خیبرپختونخوا میں کریں۔

حکمران سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں تاکہ رونے دھونے کا موقع ملے، ناصر شاہ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی وزرا کراچی میں آکر سندھ حکومت کو برا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گالم گلوچ ، بدتمیزی اوربداخلاقی کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں