بجٹ برائے مالی سال 2020-21: جی ڈی پی کی شرح 4.8 فیصد مقرر

بجٹ برائے مالی سال 2020-21: جی ڈی پی کی شرح 4.8 فیصد مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال برائے 2020-21 کے لیے شرح نمو (جی ڈی پی گروتھ) 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی

ہم نیوز کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ اہم فصلوں کی پیداوارکے لیے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق کپاس کے لیے یپیداواری گروتھ 10 فیصد، فشریز اور جنگلات کے شعبے کے لیے 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

موبائل فون مہنگے، درآمد کرنے پر ڈیوٹی پر اور اضافہ کرنے کا اعلان

آئندہ مالی سال برائے 2020-21 میں صنعتوں کی گروتھ کے لیے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات میں آئندہ مالی سال کے لیے مینوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

ہوشیار: 3 منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ڈیوٹی نافذ کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ گروتھ کا ہدف 6 فیصد، تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد اور خدمات کے شعبے کے لیے مالی سال کے دوران4.7 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں