لیڈی ڈیانا کی فورڈ اسکارٹ کار نیلام کرنے کا اعلان


کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی لیڈی ڈیانا کی یادیں 24 سالوں بعد ان کے مداحوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔

1997 میں اس دنیا سے چلی جانے والی شہزادی کی گاڑی “فورڈ اسکارٹ” کو نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سلور رنگ کی فورڈ اسکارٹ کار40 سال قبل 1981 میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے لیڈی ڈیانا کومنگنی پر تحفے میں دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کارکو رواں ماہ 29 جون میں فائن آرٹ سیل میں نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ جہاں نایاب گاڑی کی 88 لاکھ سے زائد قیمت لگنے کی امید کی جا رہی ہے۔

لیڈی ڈیانا کا خوبصورت ویڈنگ گاون بھی پچیس سال بعد عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کی نمائش لندن میں جنوری تک جاری رہے گی۔

لیڈی ڈیانا کے فراک کی نمائش کی اجازت دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے دی، سلک سے بنے خوبصورت فراک کی 25 فٹ لمبی ٹیل ہے۔

 پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی، لیکن 16 سال بعد ہی 1996 میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں تھیں۔

 


متعلقہ خبریں