سندھ حکومت کا اندرون ملک فضائی سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دینےکا مطالبہ


سندھ حکومت نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن لازمی قراردینے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغٓم میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اندرون ملک فضائی سفر کےلیے ویکسی نیشن لازمی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں میں رش کے باعث سماجی فاصلہ ممکن نہیں رہا۔

مرتضی وہاب نے مطالبہ کیا کہ این سی او سی تمام ائیرپورٹس اور ائیرلائنز کو ہدایات جاری کرے۔


متعلقہ خبریں