گورنر رول اور الگ صوبے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور پہلے سے بھی کم بجٹ سندھ کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بات کرنے سے بھی روکا اور کہا کہ آپ بہت بولتے ہیں، میری بات سنیں تاہم انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ پنجاب کواورہمیں کون سی اسکیمیں دے رہے ہیں؟

وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ بجٹ میں سندھ کے لیے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں توخوشی ہوتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال پنجاب کو12 میں سے 13 نئی اسکیمیں دی گئی ہیں جب کہ سندھ کے لیے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے لیے 94 ارب اور سندھ کے لیے 65 ارب کی اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جگہ پردومختلف طرزکی اسکیمیں شامل کرنے سے کرپشن ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک سال میں ایک ہی این ای سی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے چار میٹنگز بلانے کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فنانس ڈویژن صوبوں کو ترقیاتی بجٹ کے لیے فنڈز دیتی ہے اور چار سال پرانی اسکیموں کے لیے وہی بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب کردیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ ٹرین حادثے کی جگہ پر دکھائی نہیں دیے، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ سندھ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9.7 ارب کی اسکیموں پرصرف 500 ملین خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ ایم این اے و ایم پی اے کے کہنے پراسکیموں کو شامل نہ کیا جائے لیکن حکومت کے بجائے ایم این اے اور ایم پی اے کی اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے باتیں کی ہیں لیکن ہمارے ساتھ وعدہ نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کل کراچی میں احتجاج کی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ احتجاج کا حق ہرکسی کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے دیگرجماعتوں کو احتجاج کی اجازت دی لیکن کنٹرول بھی کیا ہے۔

ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ گورنر رول اور الگ صوبے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں