غلط پرواز پر سوار خاتون منزل سے 12 سو میل دور پہنچ گئیں


کئی مسافروں کو سفر کے دوران سونے کی عادت ہوتی ہے، اور تب ہی وہ منزل سے آگے یا کہیں اور ہی نکل جاتے ہیں، لیکن حیران کن طور پر ایسا ہوائی سفر پر بھی ہو سکتا ہے۔

برطانوی خاتون کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، وہ اپنے گھر سے مانچسٹر سے آئرلینڈ کے دارلحکومت بیلفاسٹ جانے نکلیں اور جبرالٹر پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 25 سالہ گگیمایما کارگین ایزی جیٹ کی پرواز میں بغیر کسی مسئلے کے سوار ہوئیں اور سفر شروع ہوتے ہی سو گئیں۔

نیند پوری کرنے کے بعد جب گیما اٹھیں تو اعلان ہوا کہ طیارہ ایک گھنٹہ پندرہ منٹ بعد لینڈ کرے گا، لیکن ان کا بیلفاسٹ کا سفر صرف چالیس منٹ کا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے آس پاس سے پوچھا کہ کیا یہ پرواز بیلفاسٹ نہیں جا رہی؟ لیکن وہ خود بھی سمجھ چکی تھیں کہ وہ غلط طیارے پر سوار ہو گئی ہیں، اور یہ پرواز بیلفاسٹ نہیں جبراٹر جارہی ہے جو اسپین کے جنوبی ساحل میں برطانوی خطہ ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ منزل دور ہونے کی فکر کے ساتھ وہ اپنے والدین کے لیے فکر مند تھیں جو ان کا ائیر پورٹ پر انتظار کر رہے تھے۔

ان کا ایک گھنٹے بھی کم وقت کا فضائی سفر 12 گھنٹے کا ہوگیا جس کا دورانیہ 2396 میل تھا۔

لیکن فضائی کمپنی نے ان کی مدد کی اور انہیں اسی طیارے سے مانچسٹر واپس بھیج دیا، مگر اس سے قبل انہوں نے باہر نکل کر اس یادگار سفر کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کے لیے سیلفی بھی لی۔

کمپنی کی جانب سے اب تحقیقات کی جارہی ہے کہ کس طرح ایئرپورٹ اور کمپنی کے عملے سے یہ غلطی ہوئی کہ خاتون بنا رکاوٹ دوسری پرواز پر سوار ہوگئی۔


متعلقہ خبریں