کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

کراچی: شہر قائد میں کل سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیے جانے والے فیصلے کے تحت تمام دکانداروں اور ان کے عملے کو کورونا ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی۔

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کورونا پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی لیکن 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسین سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔ انہوں ںے واضح کیا ہے کہ تمام افراد کو لازمی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔

سندھ: کورونا کے 890 مریضوں کی حالت تشویشناک

سید مراد علی شاہ کے مطابق آؤٹ ڈور ڈائنگ کو رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی مگر آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ نویں اور اس سے اوپر کی کلاسز بھی پیر سے شروع کردی جائیں گی۔

سندھ کے علاوہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 4 فیصد ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

حکومتی فیصلے کے تحت آئندہ دو ہفتوں کے بعد شادی ہالز اور آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت بھی ہوگی۔ صوبائی حکومت نے سی ویو سمیت دیگر ساحل کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سیلون بھی ایس او پیز کےتحت کھولے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں