موٹروے: بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد

Motorway

موٹروے پولیس نے ومی شاہراہوں پر بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ موٹروے پولیس نے فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا۔

ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی جانب سے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے کہ مسافر بردار گاڑیاں مکمل فٹ ہونے پر ہی موٹروے پر سفر کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب :نئی گاڑیوں کی خریداری اور 5 سال پرانی گاڑیوں کیلئے نئی شرائط

پبلک سروس گاڑیاں فرنٹ سکرین پر فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کریں گی۔ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ناقص گاڑیاں دوران سفرحادثات کا اہم سبب بن رہیں ہیں۔ موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں آج سے یہ سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر سرٹیفکیٹ آویزاں کرنا لازمی کرنا ہو گا اورکسی گاڑی نے  سرٹیفکیٹ آویزاں نہ کیا تو اُسے موٹروے پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں