لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے آگاہی کی مہم میں شہر کی انتظامیہ نے ایک مرحوم اداکار کی تصویر استعمال کی تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے سوالات اٹھانے شروع کردیے۔
کورونا: آئی ایم ایف کے 100ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے؟
ہم نیوز کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نے شہر میں لوگوں کو کورونا سے آگاہی دینے کے لیے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کیے ہیں جن پر پاکستانی ریڈیو، ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار قاضی واجد ( مرحوم) کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
ممتاز اداکار قاضی واجد کا 11 فروری 2018 میں انتقال ہو گیا تھا یعنی وہ دنیائے فانی سے اس وقت کوچ کر گئے تھے جب کورونا کی وبا نہیں پھیلی تھی۔
سندھ: کورونا کے 890 مریضوں کی حالت تشویشناک
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ جب ایک شخص کا کورونا کی وبا سامنے آنے سے قبل ہی انتقال ہو گیا تھا تو اب ان کی تصویر کس مقصد کے تحت استعمال کی جا رہی ہے؟
امریکا کا دنیا میں کورونا ویکسین تقسیم کرنے کا اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ قاضی واجد والے پوسٹرز ہٹا دیے گئے ہیں۔