ٹوئٹر کا بھارت میں اپنے عملے کے تحٖفظ سے متعلق تشویش کا اظہار


سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے  بھارت میں اپنے عملے کے تحٖفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بھارتی حکومت سے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ٹوئٹر کے دفتر کا دورہ کیا تھا  جس میں بھارتی حکومت سے وابستہ افراد کی کچھ ٹوئٹس کو جوڑ توڑ پر مبنی قرار دینے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام کا بھی کنگنا رناوت کیخلاف بڑا ایکشن

ان دنوں ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور مودی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید سمیت کورونا وائرس کے بحران سے متعلق کچھ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں