سعودی عرب، یواے ای کے بیشتر نوجوان کینسر میں مبتلا ہونے لگے،تحقیق

فائل فوٹو


ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے نوجوانوں میں امریکہ اور یورپین ممالک کے نسبت کینسر میں مبتلا ہونے کی تعداد خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

عرب میڈیا العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ممالک میں آدھے سے زیادہ کینسر میں مبتلا افراد کی عمریں 50 سال سے کم ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کینسر کے نئے کیسز میں سے 45.4 فیصد 20 سے 49 سال کی عمر کے لوگ مبتلا ہیں جب کہ سعودی عرب میں یہ شرح قریباً 39.4 فیصد ہے۔

یہ شرح کینیڈا ، امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کی نسبت چار گنا زیادہ ہے ، جہاں 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد کینسر کی شرح بالترتیب 8 فیصد ، 8.75 فیصد اور 8.33 فیصد تک ہے۔

دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نوجوانوں میں کینسر میں مبتلا افراد کی تعداد ہر گزرتے سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جہاں خواتین کا اس بیماری سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

دونوں جنسوں میں بریسٹ ، کالوریکل ، تھائیرائڈ اور لیوکیمیا کے کینسر سب سے زیادہ نمودار ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینسر کی شرح میں اس قدر اضافے کا سبب سگریٹ نوشی ، ناقص غذا ، جسمانی سرگرمی کی کمی ، یا زیادہ وزن ہونا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں