بیرون ملک سے آنیوالی 80 فیصد پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں توسیع

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والی 80 فیصد پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔

این سی او سی کا 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان

خلیجی اخبار کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی 80 فیصد پروازوں پر 15 جون تک پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

اخبار نے سی اے اے کے ترجمان سعد بن ایوب کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی پروازیں 20 فیصد تک ہی محدود رہیں گی جب کہ کارگو سروسز کے لیے اضافی 30 فیصد پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی

ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والی 50 فیصد پروازوں کو اجازت دی گئی ہے اور اس پابندی کا اطلاق 15 جون تک رہے گا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتے تعینات کرنے کا فیصلہ

یکم مئی سے پاکستان نے اپنے فضائی اڈوں پر اترنے والی پروازوں کی تعداد کو محدود کرتے ہوئے صرف 20 فیصد پروازوں کو داخلے کی اجازت دی تھی لیکن بیرون ملک جانے والی پروازوں کو 30 فیصد اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی تھی جس کا اطلاق 21 مئی تک کے لیے کیا گیا تھا۔

پاکستان میں بیرون ملک سے مسافروں کو داخلے کے لیے 72 گھنٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ جمع کرانے کی شرط عائد کی گئی ہے جب کہ مسافروں کا ایئرپورٹ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر گرفتار

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے جعلی کورونا رپورٹ جمع کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر ایئر لائنز پر بھاری جرمانے اور پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں