موٹر وے پشاور ٹول پلازے پر گاڑی کی ٹکر سے خیبر پختونخوا پولیس کا زخمی اہلکار دم توڑ گیا.
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج رہنے والے موٹر وے پولیس اہلکارعدیل نے چھ مئی کو ٹول پلازے پر مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی ۔
ڈرائیور نے گاڑی اہلکار پر چڑھا دی تھی۔ عدیل کومہ کی حالت میں تھا۔ عدیل پر گاڑی چڑھانے والا ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے پشاور آرہی تھی۔ پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم جنید کی عمر 26 سال ہے، جبکہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔
مزید پڑھیں: چوری شدہ اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھنے کا سافٹ ویئر تیار
پشاور پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ملزم کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ موٹر وے پولیس کنٹرول سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق متذکرہ گاڑی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے جا رہی تھی جس کو مردان میں روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ناکامی پر وائرلیس کے ذریعے پشاور انٹرچینج کو اطلاع دی گئی جہاں روکنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔