پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضامند ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ایمیزون سے رابطہ گزشتہ سال سے جاری تھا۔ اب پاکستانی ایس ایم ای کمپنیز، یوتھ اور خواتین سرمایہ کاروں کے لیے اچھاموقع ہے روزگار کمانے کا۔
پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نا ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔
AMAZON نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔
اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. شکریہ عمران خان pic.twitter.com/c7PIqHCUTU
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 5, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نا ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔ AMAZON نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔
اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔