اینگلا مرکل نے اپنی باری پر کورونا ویکسین لگوا لی

اینگلا مرکل نے اپنی باری پر کورونا ویکسین لگوا لی

فوٹو: فائل


جرمنی کی چانسلر 66 سالہ اینگلا مرکل نے اپنی باری پر کورونا کی ویکسین ایکسٹرا زینیکا لگوا لی ہے۔

جرمنی میں قطار توڑنا انتہائی معیوب تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ قطار توڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ

دنیا کی طاقتور ترین خاتون اینگلا مرکل نے اپنے ملک کے قانون اور روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اور دیگر ممالک کے سربراہان کے برعکس اپنے منصب کا فائدہ نہ اٹھاتے ہوئے باری آںے پر کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

اینگلا مرکل کی کورونا ویکسی نیشن کی خبر ان کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ پوسٹ میں اینگلا مرکل کے ویکیسین لگوانے کے سرٹیفیکیٹ کی تصویر لگائی گئی۔

پوسٹ میں اینگلا کی جانب سے تحریر کیا گیا کہ ’میں کورونا ویکیسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگوا چکی ہوں، میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو کہ ویکسی نیشن کمپین کا حصہ ہیں اور ان کا بھی جو یہ ویکسین لگوا رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر اینجلا مارکل سے ٹیلی فونک رابطہ

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ویکسین ہی اس وبا پہ قابو پانے کا ذریعہ ہے۔


متعلقہ خبریں