کراچی میں گرمی کی لہر برقرار


صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقت سے پہلے گرمی کی آمد، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر قائد آئندہ تین روز تک ہیٹ ویو کے زیر اثر رہے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو اور ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کی پہلی لہر کی پیشن گوئی کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلے بھیج دیے گئے تھے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشات ہفتے تک رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں اور سڑکوں پر پانی کی سبیلیں و ہیٹ ویو کے حوالے سے کیمپ لگائے جائیں۔


متعلقہ خبریں